پنجاب حکومت بھٹہ مزدوروں کے ساتھ ہاتھ کرگئی

پنجاب حکومت بھٹہ مزدوروں کے ساتھ ہاتھ کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت بھٹہ مزدوروں کے ساتھ ہاتھ کرگئی، بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے وظیفے کے بجٹ میں بھی کٹ لگا دیا۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی کفالت کے پروگرام پر 99 کروڑ 90 لاکھ روپے کا کٹ، ایک ارب روپے کے پروگرام کے لیے نئے مالی سال میں صرف 10 لاکھ روپے مختص کیے۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے وظیفے کے بجٹ میں بھی کٹ لگا دیا۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی کفالت کے پروگرام پر 99 کروڑ 90 لاکھ روپے کا کٹ، ایک ارب روپے کے پروگرام کے لیے نئے مالی سال میں صرف 10 لاکھ روپے مختص کیے۔

سابق دور حکومت میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو وظیفہ دینے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا، پروگرام سے سینکڑوں بچوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے تک وظیفہ دیا جاتا تھا، حکامُ  کے مطابق اس پروگرام کے تحت 70 ہزار سے زائد بچوں کو رجسٹر ڈ کیا گیا تھا لیکن اب پنجاب حکومت نئے مالی سال کے بجٹ بھٹہ مزدوروں کے ساتھ ہاتھ کرگئی ہے۔

 

بجٹ دستاویزات کے مطابق بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے وظیفے کے بجٹ میں بھی کٹ لگادیا ہے، بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی کفالت کے پروگرام پر 99 کروڑ 90 لاکھ روپے کا کٹ لگایا گیا ہے۔  دستاویزات کے مطابق ایک ارب روپے کے پروگرام کے لیے نئے مالی سال میں صرف 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے وظائف کا پروگرام پر پچھلے دو سال سے فنڈز منجمد ہیں۔

 

واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  اپنا  دوسرا باضابطہ  بجٹ پیش کر دیاہے،  حکومت نے مالی سال 21-2020 کے لیے پنجاب کا تقریباً 22 کھرب 40 ارب روپے کا  بجٹ پیش کردیا گیا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہم آئندہ سال کے  بجٹ کے لیے عوام سے تجاویز و سفارشات طلب کی تھیں جس کی روشنی میں اقدامات کیے گئے ہیں

 

Shazia Bashir

Content Writer