ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر خان نے تیسری اہلیہ کے مذہب سے متعلق خاموشی توڑ دی

عامر خان نے تیسری اہلیہ کے مذہب سے متعلق خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی تیسری اہلیہ گوری اسپرٹ کے مذہب اور بین المذاہب شادیوں سے متعلق پائے جانے والے تاثر پر وضاحت کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی میں کبھی بھی مذہب کی تبدیلی کو شرط نہیں بنایا گیا اور ان کی تمام شادیاں باہمی احترام اور سول میرج کے تحت ہوئیں۔

عامر خان نے بتایا کہ ان کی تیسری اہلیہ گوری اسپرٹ ہندو نہیں بلکہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوری نے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا، جس طرح ان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ اور دوسری اہلیہ کرن راؤ نے بھی شادی کے بعد مذہب تبدیل نہیں کیا تھا، کیونکہ ان کی تمام شادیاں سول میرج کے ذریعے انجام پائی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خاندان میں مختلف مذاہب کے درمیان شادیوں کی روایت موجود ہے۔ ان کے مطابق دونوں بہنوں نے ہندو خاندانوں میں شادیاں کیں، جبکہ ان کے کزن منصور نے بھی ایک عیسائی خاتون سے شادی کی۔ اسی طرح ان کی بیٹی نے بھی ایک ہندو شخص کو اپنا شریکِ حیات منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں کی تھی، جو 2002 میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، تاہم دونوں نے 2021 میں علیحدگی اختیار کر لی۔ بعد ازاں عامر خان نے گوری اسپرٹ سے تیسری شادی کی، جس کے بعد ان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی۔