کلیم اختر: محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے پنجاب میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ دو ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق صوبے بھر میں 1,635 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خدمات انجام دے رہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 لاکھ 30 ہزار 918 مقامات پر انسپکشنز کیں۔
رپورٹ کے مطابق ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 5,395 دکانداروں اور اسٹور مالکان کو جرمانے اور وارننگ جاری کی گئی، جبکہ اوور چارجنگ کے مرتکب 50 ہزار 283 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 94 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کے دوران 71 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 1,746 افراد کو گرفتار کیا گیا اُنہوں نے مزید بتایا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 209 دکانوں اور گوداموں کو بھی سیل کر دیا گیا۔