ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری

صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا، جبکہ 19 سے 23 جولائی تک بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی ندی نالوں، نالہ لئی، کشمیر، مری اور مشرقی پنجاب کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کے خدشے کے باعث ضلعی انتظامیہ پیشگی اقدامات یقینی بنائے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک سمیت تمام متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔