قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ پنجاب کی مبینہ تاخیر کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق اے جی آفس نے تنخواہیں جاری کرنے کے حوالے سے رولز جاری کر دیے ہیں، تاہم نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث اس ماہ سرکاری ملازمین اور افسران کو اضافہ شدہ تنخواہیں ملنے کا امکان نہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے فیصلے پر سرکاری ملازمین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔