سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ ملاقات ازبکستان ،افغانستان، پاکستان ریلوے فریم ورک پر دستخط کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول امن و سلامتی، تجارت اور راہداری تعاون اور علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔
19 اپریل کو اپنی گزشتہ ملاقات کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نےباہمی مصروفیت کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح روابط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔