سٹی 42 : بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر سید رب نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
میجر سید رب نواز شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر مظفرآباد کے خورشید حسن خورشید گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے میجر سید رب نواز شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے میجر سید رب نواز شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے میجر رب نواز شہید کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ میجر رب نواز شہید پر پوری قوم کو فخر ہے۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ شہید کو وطن کے لیے جان قربان کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے لیے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
میجر سید رب نواز شہید کے نماز جنازہ میں سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور وزرا حکومت نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔