ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبہ بھر کے کالج اساتذہ و افسران کی سنی گئی

لاہور سمیت صوبہ بھر کے کالج اساتذہ و افسران کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صوبہ بھر کے کالج جنرل کیڈر، کامرس اور لائبریریز سے وابستہ 300 سے زائد اساتذہ اور افسران کے لیے خوشخبری، ایک سال سے التوا کا شکار ترقیوں کو آخرکار گرین سگنل مل گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈی پی آئی کالجز کو ترقیوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، یہ تمام پروموشنز گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے لیے ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ ترقیوں پر مختلف اعتراضات اور تکنیکی نکات کی وجہ سے 6 سے 12 ماہ سے کارروائی رکی ہوئی تھی جس کے باعث متاثرہ اساتذہ و افسران شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ترقیوں کے منتظر متعدد اساتذہ دورانِ سروس ریٹائر بھی ہو چکے ہیں۔