(سعید احمد سعید )ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافےکے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصداور فریٹ ٹرین میں کوئلے کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کر دیا۔
ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافےکے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا،اس فیصلے کا اطلاق 18جولائی سے کیا جائے گا۔
فریٹ ٹرین میں کوئلے کے کرایوں میں 3 فیصداورفرٹیلائزر کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 39 لاکھ 86ہزار 500 روپے اورماہانہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App