ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور سمیت ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی،آئندہ 24گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
شہر میں حبس کی کیفیت تاحال برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
 زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے 105 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش ہوئی ہے، نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 16 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 14 فٹ ہوگئی۔

نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں گلیوں  اور سڑکوں پر بھی پانی جمع ہے۔ تیز بارش کے باعث ریسکیو ، واسا، سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

ایم ڈی واسا نے ٹرپل ون بریگیڈ سے رابطہ کردیا، ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے، راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بھی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کلاؤڈ برسٹ کے باعث چکوال شہر اور گردونواح میں شدید بارش ہوئی، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش چکوال میں 423 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ چکوال شہر ، کلرکہار ، چوآسیدن شاہ میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔