حیدرآباد سے کراچی جانیوالی مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : حیدرآباد سے کراچی جانیوالی مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

 ریلوے پولیس کے مطابق حیدرآباد سے کراچی جانیوالی مال گاڑی کی بوگی ڈی ریل ہو گئی، بوگی اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے، واقعہ کوٹری پل کراس کرتے ہی پیش آیا،مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی۔

 ریلوے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے لئے ریلوے کا عملہ پہنچ گیا ہے، جلد ہی بوگی کو ٹریک پر واپس لا کر ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ سٹیشن سپرینٹنڈنٹ کوٹرے ریلوے اسٹیشن غنی عباسی کا کہنا ہے کہ واقعہ ہوا ہے لیکن تفصیل کا علم نہیں، میں چھٹی پر ہوں اس لئے معلومات نہیں دے سکتا۔