ہر وارڈ سے قافلہ نکلے گا؛مسلم لیگ نون نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے لئے سرکلر جاری کر دیا

PMLN asks the party organizations to get prepared for receiving Nawaz Sharif on his return, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤدلشادحسین: مسلم لیگ ن پنجاب نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کےلیے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں.

جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن پنجاب سردار اویس لغاری نے نواز شریف کی واپسی سےمتعلق تیاریوں کےلیےسرکلر جاری کردیا. صدر مسلم لیگ (ن )پنجاب رانا ثناء اللہ کی ہدایت پرجاری کئے گئے سرکلر  میں ڈویژنل صدوراورجنرل سیکرٹریز  کو ہدیت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی صدور اورجنرل سیکریٹریز سے نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں میٹنگز کریں۔

سرکلر میں قومی اور  صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی تنظیموں کو بھی نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کی ہدایت کردی گئی ۔،سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ  نوازشریف کےاستقبال کیلئےڈویژنل،اضلاع،یوسیز،وارڈلیول سےقافلےآنےچاہئیں۔
نوازشریف کی وا طن واپسی کی تاریخ طےہوتےہی تمام تنظیموں کومطلع کردیاجائےگا۔