ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، عید کی چھٹیاں منسوخ

ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:عید پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا مشن، ڈی سی لاہور ان ایکشن۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر تمام افسران وعملے کی عید پر چھٹیاں منسوخ کردیں۔ ڈی سی کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرعید پر فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک عیدِ قرباں پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے متحرک ہیں۔ ڈی سی مدثر ریاض ملک نے عید الاضحیٰ پر اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسروں اور تمام ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو عید کے تینوں ایام فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ڈی سی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہےکہ لاہور کو نیٹ اینڈ کلین رکھنے میں کسی قسم کی سستی اور کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران وعملہ لاہور کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرےگا اور شہری بھی اس سلسلے میں تعاون کریں۔ 

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایل ڈبلیو ایم سی، واساء، ایم سی ایل، سول ڈیفنس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران شریک ہوئے۔ ڈی سی لاہور نے عید الاضحیٰ پر بنائے جانے والے ضلعی انتظامیہ لاہور کے پلان کا جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ڈور ٹو ڈور صفائی ستھرائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ واسا اور ایم سی ایل نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو عید الضحٰی کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی.

ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بنایا جائے گا جس کی مانیٹرنگ ڈی سی آفس لاہور سے کی جائے گی. مدثر ریاض نے کہا کہ پولیس مسجد اور پارکس کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے. ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، سول ڈیفنس،  ایم سی ایل، پولیس اپنے تیار کردہ پلان ڈی سی آفس لاہور میں جمع کروائیں۔