ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسران کے تقرر و تبادلے

افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے۔

پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ اینٹی کرپشن تجمل عباس رانا کو اوایس ڈی لگادیا۔ جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو عامر عقیق خان کو او ایس ڈی جبکہ عمران ممتاز خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائرایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔ اسی طرح ڈی سی طاہر فاروق کو ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ سروش فاطمہ شیرازی کو ڈی جی پی ایچ اے ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔

محمد ماجد اقبال کی گریڈ 19 میں ترقی کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لگا دیا گیا۔ خالد بشیر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آئی اینڈ سی اور عابد شوکت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا۔ ماریہ طارق کو ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ قمرعباس رند کی خدمات محکمہ پی اینڈ ڈی کے سپرد جبکہ سیدشاہین محبوب کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئرتعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے رضوان بابر کو او ایس ڈی، شبیر حسین چیمہ کی خدمات ایل ڈی اے سے واپس ایس اینڈ جی اے ڈی کے سپرد کر دی گئیں۔ آمنہ نذیر کی خدمات ڈی جی ایل ڈی اے کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ صائمہ یونس کو ڈپٹی ایم ڈی واسا راولپنڈی تعینات اور طارق حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا ہے۔