ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران بھی شکنجے میں آگئے

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران بھی شکنجے میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران بھی شکنجے میں آگئے، وفاقی حکومت نے افسران سے نجی و سرکاری غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

وفاقی حکومت نے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کیخلاف احتساب کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس تناظر میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس این جی پی ایل کے افسران سے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں، افسران کو نجی و سرکاری دوروں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ سپانسرڈ شپ کو بھی واضح کرنے کا کہا گیا ہے۔

 ان تفصیلات کی مدد سے افسران کے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کی جا سکیں گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران نے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات جمع کروانا شروع کر دی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer