حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے خلاف نامعلوم مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے متعلق سماعت ، آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی جی انٹی کرپشن کی جانب سے مقدمات کی تفصیل بارے رپورٹ پیش ،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ایف آئی اے کی رپورٹ جمع کروانے کےلئے مہلت دے دی۔
  لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم نے حماد اظہر کی درخواست پرسماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل فرخ خان پیش ہوئے،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی انٹی کرپشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ پنجاب کے مختلف تھانوں میں حماد اظہر کے خلاف 33, اور انٹی کرپشن لاہور میں ایک مقدمہ درج ہے، حماد اظہر کے خلاف لاہور ریجن میں 14 ، راولپنڈی ریجن میں 14, فیصل آباد ریجن میں 4 اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ ہے، جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ جمع کروانے کے لئے مہلت مانگ لی ،درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا , درخواست گزار نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer