ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز  پنجاب کو نوٹس جاری

 توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز  پنجاب کو نوٹس جاری
کیپشن: City42 - Court Order
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز   پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پرائمری سکول ٹیچر ندیم حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود اسے ترقی نہیں دی گئی جس پر اس نے محکمہ تعلیم کے افسران کو درخواستیں دیں ، لیکن شنوائی نہیں ہوئی جس پر اس نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری سکولزپنجاب کو ترقی کے لئے دی گئی زیر التوا درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود ترقی دینے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جار ہا۔ عدالت کے 30 مارچ 2018 پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر سیکرٹری سکولزپنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Sughra Afzal

Content Writer