ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں دوسرے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

کراچی میں دوسرے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شعیب مختار :وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں دوسرے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
 ٹیلی میڈیسن کے ذریعے بیرونِ ملک ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کریں گے جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ 
 جیکب لائن میں ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب مریضوں کا علاج جدید ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ممکن ہو سکے گا، بیرون ملک ڈاکٹر بھی مریض کا لائیو ویڈیو کال کے ذریعے معائنہ کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر صحت نے نشاندہی کی کہ شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں تقریباً 70 فیصد مریض معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں جس کے باعث سنگین مریضوں کو بروقت علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں، ڈیجیٹلائزڈ بی ایچ یوز اس دباؤ کو کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان مریض بنانے کی صنعت بن چکا ہے، صرف ہسپتال بنانا ہیلتھ کیئر سسٹم نہیں بلکہ اصل توجہ بیماریوں سے بچاؤ پر ہونی چاہیے۔