ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ سمیت 49 دہشت گرد گرفتار

پنجاب؛ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ سمیت 49 دہشت گرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ سمیت 49 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سب سے اہم کامیابی لاہور میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ کی گرفتاری ہے، جس کے قبضے سے حساس عمارتوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع، بشمول لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 49 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے گرفتار بھارتی ایجنٹ مجتبیٰ کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 16 ہزار گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈز، ڈیٹونیٹرز اور آئی ای ڈی بم شامل ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے، جو صوبے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اس کامیاب کارروائی کو صوبے کی سیکیورٹی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔