ویب ڈیسک: مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس سے 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
ایس پی ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائئ وے پر اورماڑہ کے قریب ھڈ گوٹھ کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹی، لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مسافربس کراچی سے جیونی جارہی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جو مزدوری کیلئے جیونی جار رہے تھے۔