سٹی 42: پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے دوسرے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔
ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر ، ڈپلومہ ان کامرس کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا۔میٹرک ٹیک،میٹرک ووکیشنل دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا بھی اعلان کردیا گیا ۔
دسمبر اور جنوری میں ہونیوالے امتحان میں 47556طلبہ نے شرکت کی ۔14390 امیدواران کامیاب قرار پائے ،رزلٹ کا تناسب 30.26فیصد رہا۔
امتحانی نتیجہ فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App