سٹی42: بورےوالا میں سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان کی صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔جس میں چوہدری قربان علی چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
چوہدری قربان علی چوہان ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے خالد محمود چوہان بھی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔
چوہدری قربان علی چوہان کی پیپلز پارٹی میں واپسی کو ضلع وہاڑی کی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری قربان علی اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شامل تھے۔