ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں سپرہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، افسوناک واقعے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق سپر ہائی وے نجی سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، بارش کے بعد پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ ایم 9 پر ڈمپرز اور وین کے درمیان تصادم کے بعد موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی، بارش کے باعث سڑک پھسلن کا شکار ہے،سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک حادثہ ہوا ہے، موٹروے پولیس نے امدادی کارروائی شروع کردیں، زخمیوں کو ریسکیو کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔