ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنکھ کارڈ کھیلا جارہا، بانیٔ پی ٹی آئی کو گھڑی اور اسکی سوئیاں بھی دِکھ رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

آنکھ کارڈ کھیلا جارہا، بانیٔ پی ٹی آئی کو گھڑی اور اسکی سوئیاں بھی دِکھ رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

 اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 5 روز سے صوبے کی مختلف سڑکیں بند ہیں، کے پی میں سڑکوں کی بندش سے کئی ایمبولینس ٹریفک میں پھنس چکی ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ کے پی حکومت کی رٹ پشاور میں نہیں، مردان، چترال اور کرم تو دور کی بات ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کے نام پر جلسے اور سڑکیں بند کرنا اہم ہے، لوگوں کی جانیں بچانا اور مسائل حل کرنا کے پی حکومت کی ترجیحات نہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کرنے کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے، جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کی ناکامی کے بعد اب آنکھ کارڈ کھیلا جارہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کو گھڑی اور اسکی سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔