جنید ریاض:لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز لینے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں تاکہ امتحانات میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
نئے نظام کے تحت پریکٹیکل کا تحریری حصہ اب امتحانی مرکز کی بجائے بورڈ کے مارکنگ سنٹر میں چیک ہوگا، اور ایگزمینر صرف عملی امتحان کے نمبر دینے کے مجاز ہوں گے۔
پریکٹیکل امتحان اب پچاس فیصد عملی اور پچاس فیصد تھیوری پر مشتمل ہوگا، جس سے ایگزمینر صرف عملی پرفارمنس کے نمبر دیں گے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ نے بتایا کہ اس نئے نظام سے امیدواروں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوگا اور امتحانی سنٹرز میں مارکنگ کے دوران ہونے والے فرق کو ختم کیا جا سکے گا۔
پنجاب بھر میں ہر سال تقریباً 48 لاکھ امیدوار امتحان دیتے ہیں، جن میں سے 9 لاکھ امیدوار لاہور سے امتحان دیتے ہیں۔ نئے پریکٹیکل سسٹم کے تحت امیدواروں کے نتائج میں درستگی اور شفافیت آئے گی۔
میٹرک کے نئے ڈیٹ شیٹ تین روز کے اندر جاری کر دی جائیں گی، بتایا گیا ہے۔