ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی: دخترکا اپنی ہی الدہ کی میت گھر میں چھپاکر پنشن لینے کا انکشاف

جرمنی: دخترکا اپنی ہی الدہ کی میت گھر میں چھپاکر پنشن لینے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جرمنی میں خاتون کی جانب سے اپنی والدہ کی میت گھر میں چھپاکر کئی برس تک پنشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک معمر خاتون کی بوسیدہ لاش اُس وقت برآمد کی جب مقامی میئر کی جانب سے مسلسل رابطہ نہ ہونے پر معاملہ مشکوک سمجھا گیا۔

 مقامی میئر گزشتہ آٹھ برسوں سے 1922 میں پیدا ہونے والی صوفی سے سالگرہ کے موقع پر ملنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ہر بار اُن کی بیٹی کرسٹا کسی نہ کسی بہانے سے ملاقات نہیں ہونے دیتی تھی۔

  رپورٹ کے مطابق میئر نے 30 دسمبر 2025 کو پراسیکیوٹر آفس سے رابطہ کیا کیونکہ بیٹی کا یہ دعویٰ مشکوک لگا کہ اُس کی والدہ دو سال قبل چیکیا میں انتقال کر چکی ہیں جبکہ پولیس نے 5 فروری کو گھر پر کارروائی کے دوران خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد کرلی۔

 پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ اور وقت کا تعین نہ ہو سکا اور قتل کے شواہد بھی نہیں ملے تاہم دھوکہ دہی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  خاتون کی تقریباً 1500 یورو ماہانہ پنشن بدستور وصول کی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق مشتبہ بیٹی اس وقت ایک طبی کلینک میں زیر علاج ہے۔