ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب حکومت کاریئل اسٹیٹ کیلئے اسٹامپ ڈیوٹی میں رعایت کا اعلان

 پنجاب حکومت کاریئل اسٹیٹ کیلئے اسٹامپ ڈیوٹی میں رعایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں تیزی لانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے جائیدادوں کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی میں بڑی رعایت اور استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے کمپنیوں کے انضمام کی صورت میں اسٹامپ ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ڈیولپمنٹ اور ہاؤسنگ اتھارٹیز کے ساتھ انضمام پر بھی اسٹامپ ڈیوٹی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔ نجی کمپنیوں کے ساتھ انضمام پر بھی اسٹامپ ڈیوٹی میں چھوٹ دی جائے گی۔ یہ اقدام کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کے سیکشن 15 اے کے تحت ہوگا۔

پنجاب حکومت کے مطابق اس فیصلے سے ہاؤسنگ سیکٹر میں رکاوٹیں کم ہوں گی، بڑے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے اور شہری ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے گا۔

 اس کے علاوہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور نجی کمپنیوں کی شراکت داری کو فروغ ملے گا، جس سے رہائشی منصوبوں کی تکمیل میں آسانی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔