ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

23 سالہ معروف انفلوئنسر ڈیمیانو البرتی کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد چل بسے

23 سالہ معروف انفلوئنسر ڈیمیانو البرتی کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اطالوی انفلوئنسر ڈیمیانو البرتی 23 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔

 ان کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں ان کی موت کی تصدیق کی۔ 16 فروری کو انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں خاندان نے مختصر مگر جذباتی الفاظ میں لکھا کہ ہم میں سے ایک حصہ ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو گیا، ڈیمیانو اب اُن تمام تکالیف سے آزاد ہیں جن سے وہ گزر رہے تھے۔ اہلِ خانہ نے اُن تمام مداحوں اور حمایتیوں کا شکریہ بھی ادا کیا جو اس مشکل سفر میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈیمیانو اپنی آن لائن کمیونٹی سے بے حد محبت کرتے تھے اور جو کچھ انہوں نے سوشل میڈیا پر بنایا، اس پر فخر محسوس کرتے تھے جبکہ  پیغام کے ساتھ ان کی ایک مسکراتی ہوئی تصویر بھی شیئر کی گئی۔ ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں نے کمنٹس میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ڈیمیانو البرتی کے انسٹاگرام پر ہزاروں فالوورز تھے، جہاں وہ لائف اسٹائل سے متعلق مواد شیئر کرتے اور اپنے مداحوں سے باقاعدہ رابطے میں رہتے تھے۔ مئی 2023ء میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں ٹانگ میں مہلک رسولی کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے مداحوں کو کھل کر آگاہ کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ کیوں دور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ یہ خبر ان کے لیے بہت بھاری تھی، تاہم وہ پُرامید رہنے کی کوشش کر رہے تھے اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج شروع کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس مرحلے کا سامنا کرنے، اسے بہترین انداز میں عبور کرنے اور دوبارہ اپنے مداحوں کے پاس لوٹنے کے لیے تیار ہیں۔