ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی تیل آرامکو سے سرمایہ کاری کیلئے مذاکرات جاری ہیں، وزیر خزانہ

سعودی تیل آرامکو سے سرمایہ کاری کیلئے مذاکرات جاری ہیں، وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو کا ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری میں آنا بہت مثبت پیشرفت ہے، سعودی تیل کمپنی آرامکو کی سرمایہ کاری کیلئے حکومتی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوچکا، ایسے میں سعودی وژن 2030ء سے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے، سعودی عرب وژن 2030ء کے اہداف کے حصول میں کافی آگے نکل چکا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حکومتی سطح پر کئی معاہدے زیر غور ہیں، سعودی عرب سے معاہدوں کا اعلان سال کے آخر تک متوقع ہے، پاکستان اپنے سعودی شراکت داروں سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

 محمد اورنگ زیب نے بی ٹو بی سمیت پاکستان میں بڑھتی سعودی سرمایہ کاری کو بھی اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنی آرامکو کی سرمایہ کاری کیلئے حکومتی سطح پر مذاکرات جاری ہیں، پہلے ہی سعودی عرب سے بزنس ٹو بزنس شعبے میں کچھ سرمایہ کاری آچکی ہے، سعودی تیل کمپنی آرامکو کا ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری میں آنا بہت مثبت پیشرفت ہے۔