ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پتنگ بازوں کیخلاف پولیس ان ایکشن, 12 افراد  گرفتار

 پتنگ بازوں کیخلاف پولیس ان ایکشن, 12 افراد  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر کینٹ ڈویژن پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے تھانہ مناواں، باغبانپورہ اور ہیئر سے 7 پتنگ باز گرفتار کیے جبکہ فیکٹری ایریا، نارتھ کینٹ اور ڈیفنس اے سے 5 مزید پتنگ بازوں کو حراست میں لیا۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئی۔

 گرفتار ملزمان میں حمزہ، عمران، شہزاد، سرفراز، سفیان سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ گرفتار پتنگ بازوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔