ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوڑے پر سوار دلہا ڈانس کرتے ہوئے پلک جھپکتے ہی دم توڑ گیا

گھوڑے پر سوار دلہا ڈانس کرتے ہوئے پلک جھپکتے ہی دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے شیو پور میں گھوڑے پر بیٹھ کر ڈانس کرنے والا دلہا اچانک جان کی بازی ہار گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق نسواڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پردیپ جٹ بارات لے کر اپنی دلہنیا لینے پہنچے تو وہ گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے اچانک گر پڑے۔

 دلہا کے بے ہوش ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر  نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ دل کے دورے کی وجہ سے پردیپ کا انتقال ہوا ہے۔

 پردیپ سنگھ کانگریس کے طلبا ونگ این ایس یو آئی کے سابق ضلعی صدر تھے جن کی شادی میں سیاسی لوگ بھی شریک تھے۔ 

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریڈیپ جٹ روایتی لباس میں گھوڑے پر سوار ہو کر سٹیج کی طرف جا رہے ہیں۔ اچانک وہ آہستہ سے گھوڑے کی پیٹ پر جھک گئے، جس پر گھر والوں نے انہیں گھوڑے سے نیچے اتارا اور ہوش میں لانے کی کوشش کی مگر وہ بے ہوش ہی رہے۔ اس کے بعد باراتی انہیں لے کر ہسپتال پہنچے تو وہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔