بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ٹرانسفرز اور تقرریوں پر پابندی

 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ٹرانسفرز اور تقرریوں پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: نگران حکومت نےبجلی فروخت کرنے والی کمپنیوں میں تبادلوں اورتقرریوں پر پابندی  لگا دی۔وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تبادلوں اور تقریروں سے روک دیا ۔
 پاور ڈویژن نے تمام نئی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کوخط لکھ دیا۔ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک بجلی کمپنیوں میں کسی قسم کی پوسٹنگ اورٹرانسفرز کی اجازت نہیں ہوگی ۔ پابندی کا فیصلہ بجلی چوری کے خلاف مہم کےنتاظر میں کیا گیا ہے،

حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی چوری کےخلاف مہم کی کامیابی اورتسلسل کیلئے تبادلوں،تقرریوں پرپابندی ضروری ہے ۔ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں بجلی چوری کے خلاف مہم شروع کی تھی۔