پاکستان نے آئی ایم ایف کو گارنٹی دیدی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو گارنٹی دیدی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی دے دی۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق  30 جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق ہوگیا ہے، پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالرسے زائد کا انتظام کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہےکہ اس سال معاشی شرح نمو 2 فیصد تک اور مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ طے ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی دے دی ہے.

دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے جب کہ جون 2023 تک 2.5 ارب ڈالرملنے کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہوجائے گا، ضرورت ہوئی تو پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے اگلے مالی سال نئی درخواست دے گا۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کے3 سے 4 ہفتے بعد 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے گا جب کہ پاکستان کا مفاد ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہا جائے۔