گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، بچہ جاں بحق

گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، بچہ جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھکر میں گیس کے دھماکے میں مکان کی چھت نیچے آگئی جس میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ دربار سردار بخش کے قریب پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث کچن میں گیس بھر گئی تھی جس کے بعد ماچس جلاتے ہی دھماکا ہوا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مکان کی چھت گر نے سے  ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا اور میاں  بیوی سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔

Ansa Awais

Content Writer