ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرح گوگی اور احسن جمیل ایف آئی اے میں آج طلب

فرح گوگی اور احسن جمیل ایف آئی اے میں آج طلب
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سابق خاتون اول کی سہیلی فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو منی لانڈرنگ کے الزام میں آج بروز جمعہ 17 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے دونوں کو طلبی کے الگ الگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی اور احسن جمیل اپنے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی فہرست سمیت پیش ہوں۔

فرح گوگی اور احسن جمیل کے خلاف کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس بینک کی جانب سے ایف آئی اے کو فراہم کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر کی جانب سے اس سے قبل عمر فاروق کے لگائے گئے الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

احسن جمیل گجر کا کہنا تھا کہ فرح نہ تو عمر فاروق کو جانتی ہے نہ ہی کبھی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ فرح کا توشہ خانہ کے تحائف اور گھڑیاں بیچنے یا لینے دینے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

احسن جمیل گجر نے استفسار کیا کہ جو سنار مہنگی گھڑیاں خریدتا ہے کیا اس نے فوٹیج نہیں بنائی ہوگی؟ ان کا کہنا تھا کہ عمر فاروق سچ بول رہے ہیں تو وہ 2 ملین کی رسید پیش کردیں۔ فرح گوگی کے شوہر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جیسے نیوٹرل فورم سے تفتیش کرالی جائے۔