(حافظ شہباز )پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کو حتمی شکل دے دی، پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کل 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ2020 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی، پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کُل 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے جبکہ پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے میں شریک چاروں فنکار بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے، ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کررہی ہے۔
اس دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے، افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کےدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا،ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کُل 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 9 بجے کراچی میں شروع ہو گا, ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے 22 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی,ایونٹ کا پہلا میچ کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا,تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے،لیگ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ www.yayvo.com پردستیاب ہے جبکہ شائقین کرکٹ ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹرز سے بھی ٹکٹ خریدسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 20 فروری سے شروع والے پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز اس بار پاکستان میں ہوں گے,مقابلوں میں شرکت کیلئے پشاور زلمی میں شامل ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی پاکستان پہنچنے والے پہلے کھلاڑی تھے.