سٹی 42: ایف جی اے چرچ کوٹ لکھپت میں منعقدہ کرسمس تقریب کے شرکاء سے صوبائی وزیر اقلیتی امور نے خطاب کیا ۔تقریب کے تمام شرکاء کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا تقریب کے تمام شرکاء کو کرسمس کی مبارکباد۔میری دعا ہے کہ کرسمس اور آنے والا نیا سال ہم سب کے لئے مبارک ثابت ہو۔مسیحی برادری کی محبت کا شکرگزار ہو۔آج ہم امن کے شہزادے کا دن منانے کے لئے جمع ہیں ۔کرسمس کا پیغام امن سلامتی اور صلح ہے۔ہمیں پیار محبت اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کے پیغام پر عمل کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اقلیتیں میرے سر کا تاج ہی ۔مریم نواز نے کہا کہ کرسمس کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا مریم نواز کی اقلیتیوں کے ساتھ محبت صرف بیانات تک محدود نہیں انہوں نے اسکا عملی مظاہرہ بھی کیا۔خدا کے فضل سے ہم نے ریگل چوک سے کرسمس ریلی نکال کر کرسمس تقریباًت کا آغاز کیا۔پہلے کہا جاتا تھا کہ اقلیتیں آزاد نہیں مذہبی رسومات آزادی سے نہیں منا سکتے۔مریم نواز نے پنجاب کو اقلیتوں کے لئے ناصرف محفوظ بنایا بلکہ سب کو مذہبی آزادی دی۔
اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کر دی گئی ہے
انہوں نے کہا دنیا کا میڈیا دکھائے کہ کس طرح پاکستان میں تمام مذاہبِ کے لوگ مکمل آزاد ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اقلیتیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے لیے بھی تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔
بھارت میں مسلمان بیٹی کا ایک وزیراعلیٰ نے حجاب اتار کر شرمناک حرکت کی۔بھارت اسی شرمناک حرکت کے بعد کس منہ سے خود کر آزاد ریاست کہہ سکتا ہے۔بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار نے کو حرکت کی وہ کسی طرح قابلِ قبول نہیں۔بھارت میں نہ مسیحی آزاد ہیں نہ سکھ اور نہ ہی خواتیں کو تحفظ حاصل ہے۔ایسا ملک جہاں ایک عورت کی عزت محفوظ نہ ہو وہ کسی طرح سیکولر نہیں ہوسکتا۔
