ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواں کوٹ: پولیس اہلکاروں کی مبینہ گھر میں مداخلت، تاجر عدالت پہنچ گیا

نواں کوٹ: پولیس اہلکاروں کی مبینہ گھر میں مداخلت، تاجر عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نواں کوٹ میں 2 پولیس اہلکاروں کے مبینہ طور پر ایک تاجر کے گھر داخل ہونے کے واقعے کے بعد تاجر سرفراز انصاف کے لیے ایڈیشنل سیشن کورٹ پہنچ گیا۔

تاجرسرفراز نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست عدالت میں دائر کی ہے۔

درخواست ایڈیشنل سیشن جج راشد طفیل کی عدالت میں دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تاجرسرفراز کی کانسٹیبل عمیر سے کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد کانسٹیبل عمیر، شمس الدین اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے۔

 تاجرسرفراز کا کہنا تھا کہ گھر میں مبینہ طور پر خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور والد پر تشدد کیا گیا۔تاجرسرفراز نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اہلکاروں کے رویے کا علم ہوا۔

 عدالت نے پولیس اہلکاروں کو 5 جنوری کو طلب کر لیا ہے تاکہ معاملے کی سماعت کی جا سکے اور مزید کارروائی کی جائے۔