ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبات کیلئے خوشخبری، فری وائی فائی سروس میں توسیع

طالبات کیلئے خوشخبری، فری وائی فائی سروس میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور کے 41 سرکاری گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس فراہم کر دی ہے۔

 ان کالجز میں ہنگامی صورتحال کے دوران فوری مدد کے لیے پینک بٹن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

سی ایم فری وائی فائی کے ذریعے طالبات کو فوری اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی، جس سے وہ آن لائن لیکچرز، ریسرچ اور اسائنمنٹس میں بہتر طور پر حصہ لے سکیں گی۔ طالبات اب گھرسے باہر بھی آن لائن کلاسز اور اسمارٹ لرننگ جاری رکھ سکیں گی۔

لاہور میں پہلے سے 560 مختلف اہم مقامات پر سی ایم فری وائی فائی سروس موجود ہے، جبکہ صوبے کے 24 اضلاع میں 1500 سے زائد مقامات پر یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ایمرجنسی پینک بٹن اور فری وائی فائی سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ ترجمان نعوس نے واضح کیا کہ فری وائی فائی سروس صرف ایمرجنسی استعمال کے لیے ہے اور ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریح کے لیے نہیں۔