ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کا کرسمس پر ملازمین کیلئے زبردست تحفہ، موجیں ہی موجیں  

سندھ حکومت کا کرسمس پر ملازمین کیلئے زبردست تحفہ، موجیں ہی موجیں  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت سندھ نے 25 دسمبر کے ساتھ ساتھ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

 حکومت سندھ کے محکمے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے کرسمس کے موقع پر صرف مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر 2025 کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، خودمختار اور نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسل، جو حکومت سندھ کے زیرانتظام ہیں، میں چھٹی ہوگی تاہم انتہائی اہم خدمات سے وابستہ افراد اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

 علاوہ ازیں حکومت سندھ نے 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم اور کرسمس کی مناسبت سے عام تعطیل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کے تحت چلنے والی کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر بھی اطلاق ہوگا۔