سابق وفاقی وزیر حامد رضا کاظمی کی پیپلز پارٹی میں واپسی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امجد بخاری:  پیپلزپارٹی کے ملتان میں سئنئیر رہنما ، سابق وفاقی وزیر مذہبی امورحامد رضا کاظمی کافی عرصہ پیپلز پارٹی سے دور رہنے کے بعد واپس پہنچ گئے۔ 

حامد رضا کاظمی  نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کےسربراہ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پی پی پی میں واپسی کا اعلان کیا۔  حامد رضا کاظمی کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ہے۔ ملاقات کے بعد احمد سعید کاظمی بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ حامد رضا کاظمی کی پیپلز پارٹی میں واپسی کے موقع پر نیر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقاء سمیت پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

حامد رضا کاظمی نے  پارٹی سے اختلافات کی بنا پر 2018 کا الیکشن آزاد حثیت سے لڑا تھا۔