افسوسناک خبر، دولہے کی گاڑی پل سے نالے میں گر گئی، دولہا و  تین سالہ بچی جاں بحق   

Sawabi,accident,Groom died,City42
کیپشن: Accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوابی،یارحسین ڈگری کالج کے قریب برات میں دولہے کی گاڑی پل سے نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں دولہا و تین سالہ بچہ جاں بحق  ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بارات یعقوبی سے واپس مردان جھنڈے جارہی تھی۔ 30 سالہ دولہا سلمان اپنی گاڑی خود چلا رھا تھا  جو حادثہ میں جاں بحق ہوا ، گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوئی۔بارات واپس جارہی تھی جبکہ دولہن دوسری گاڑی میں سوار تھی۔ حادثہ میں دولہا اور 3 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہوئی۔لاشیں یارحسین ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔