(سٹی 42) فاسٹ باؤلرمحمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پی سی بی کا بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاعات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے آج دوپہر میں محمد عامر سے رابطہ کیا۔اس دوران 29 سالہ فاسٹ باؤلر نے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کو تصدیق کی ہے کہ وہ مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے، لہٰذا آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے واضح کیا کہ یہ محمد عامر کا ذاتی فیصلہ ہے اور پی سی بی اس کا احترام کرتا ہے، لہٰذا اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
JUST IN: PCB have confirmed that Mohammad Amir has stepped down from international cricket.
— ICC (@ICC) December 17, 2020
???????? 147 internationals
☝️ 259 wickets
????️ 2009 @T20WorldCup champion
???? 2017 ICC Champions Trophy winner
What is your favourite moment of the Pakistan pace bowler? pic.twitter.com/ilUAaZxSrM
قبل ازیں محمد عامر نےٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ اتنا ٹارچربرداشت نہیں کرسکتا اورہربات پرمجھ پرطنز کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کبھی بالنگ کوچ کہتے ہیں کہ عامر دھوکا دے گیا تو کبھی یہ مشہور کیا کہ میں ملک سے نہیں کھیلنا چاہتا۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے گزشتہ سال جولائی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔مجموعی طور پر محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 116 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 61 ایک روزہ میچز میں 81 اور 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں اپنے نام کیں۔