محکمہ سکول ایجوکیشن نے 64 سینئر ہیڈ ماسٹرز کو مستقل کردیا

 محکمہ سکول ایجوکیشن نے 64 سینئر ہیڈ ماسٹرز کو مستقل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب کے سرکاری سکولوں اور اضلاع میں تعینات 64 سینئر ہیڈ ماسٹر زاور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی نوکریاں پکی ہوگئیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے مستقل کرنے کے احکامات اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

لاہور  سمیت صوبہ بھرمیں سینئر ہیڈ ماسٹر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے تھے، تین سال کنٹریکٹ پر بہتر کارکردگی دکھانے کے بعد حکومت پنجاب نے مستقلی کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈپٹی ڈی ای او عامر شہزاد، محمد زبیر خان، سینٹر ہیڈ ماسٹر عابد علی اور سلیمان گل شامل ہیں، محمد الیاس باجوہ، ڈپٹی ڈی او طاہر ندیم، محمد اسلم، طارق جاوید اور خورشید احمد بھی مستقل ہونیوالوں میں شامل ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق پنجاب میں اساتذہ اور انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران کی مستقلی کیلئے مزید اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer