ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی شماری کروانے کا فیصلہ کرلیا

سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی شماری کروانے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) پنجاب کے سینکڑوں سکولوں سے گھوسٹ اساتذہ   اور جو وفات پا چکے ہیں ان کی تنخواہیں اور پنشن نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان اساتذہ کا ریکارڈ محکمہ سکول ایجوکیشن کے پاس نہیں ہے ،  نوٹس لیتے ہو ئے سکول ایجوکیشن نے تمام اساتذہ کی شماری کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، ملازمین کی شماری میں گریڈ، ڈومیسائل ، قابلیت اورمذہب کا خانہ درج کیا جائے گا ، اس سے قبل یہ شماری طلبا کی کرائی گئی تھی، کم ازکم گریڈ 18 کو افسر تعینات کیا جا ئے جس کی نگرانی میں  شماری کروائی جا ئے۔

پنجاب حکومت نے ملازمین کی شماری کیلئے فوکل پرسن تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے،  جاری کردہ مراسلہ  میں کہا گیا کہ ملازمین کی شماری مارچ میں کرائی جائے گی،  گھوسٹ اساتذہ کی پیشن اور تنخواہیں نکلوانے  والے سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer