سٹی 42 : انٹرنیشنل ورلڈ مکس مارشل آرٹ کے ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی پاکستانی پرچم سر بلند ہوگیا ۔
پاکستان کے گیارہ سالہ کم عمر ترین کھلاڑی اورنگزیب تاسیر نے ورلڈ مکس مارشل آرٹ کے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ۔ گیارہ سالہ اورنگزیب تاثیر نے جنوبی افریقہ کے بارہ سالہ روبن پریٹوریس کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا ۔ اورنگزیب تاثیر کا اگلا مقابلہ ازبکستان کے دولت بیگ عالموف سے ہو گا ۔
انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹ ورلڈ کپ میں 82 ممالک کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔
اورنگزیب تاثیر اگر فاتح رہے تو تاریخ میں پہلی بار پاکستان انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹ ورلڈ کپ کا چیمپئین بنے گا ۔