سٹی 42 : سیشن کورٹ میں سہولت سنٹر کو مزید فعال کر دیا گیا۔
سہولت سنٹر میں وکلا کے لیے ایک الگ سے کونٹر بنا دیا گیا جہاں وکلا کو جیل سے اپنے ملزم سے وکالت نامے میں دستخط کی سہولت فراہم کر دی گئی۔روزانہ دونوں جیل سے تین سے ساڑھے تین سو ملزمان کے دستخطوں سے وکالت نامے بھجواے جا رہیے ہیں۔
جیل سے وکالت نامے لے کر جانے اور واپس لانے کے لیے دونوں جیلوں سے ایک ایک وارڈن کی وکالت نامے لانے کی ڈیوٹی لگائی گئی۔ سہولت سنٹر میں کسی بھی جج یا عدالتی اہلکار کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
عدالتی تعطیلات کے بعد سیشن کورٹ کے سہولت سنٹر کو وکلا اور سائلین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوے مزید سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔