ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستھرا پنجاب مہم: رہائشی علاقوں میں مویشیوں کے خلاف آپریشن  کے دوران 20 حویلیاں و باڑے مسمار

ستھرا پنجاب مہم: رہائشی علاقوں میں مویشیوں کے خلاف آپریشن  کے دوران 20 حویلیاں و باڑے مسمار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ستھرا پنجاب مہم کے تحت رہائشی علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 20 حویلیاں اور باڑے مسمار کر دیے، جبکہ تقریباً 200 مویشیوں کو رہائشی علاقے سے منتقل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن تحصیل نشتر کے علاقے گجومتہ اور اس کے اطراف میں کیا گیا۔ کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی نے کی۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی کے مطابق مویشی مالکان کو جانور ازخود منتقل کرنے کے لیے متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے، تاہم ہدایات پر عمل نہ ہونے پر انتظامیہ نے آپریشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی کے باعث صفائی ستھرائی کی صورتحال سنگین ہو رہی تھی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور ستھرا پنجاب مہم کے اہداف بھی متاثر ہو رہے تھے۔

محمد سلیم آسی نے واضح کیا کہ رہائشی علاقوں میں مویشی پالنے پر پابندی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔