ملک اشرف : مبینہ مغویوں کی بازیابی سےمتعلق تین مختلف کیسزکی سماعت، ہائیکورٹ نےمتعلقہ پولیس افسران کو فوری کارروائی کا حکم دےدیا،عدالت نےمبینہ مغویوں کو بازیاب کرکے کل پیش کرنےکی ہدایت کردی۔
جسٹس غلام سرورنہنگ نےتین مختلف کیسز کی سماعت کی۔ درخواستگزاروں کی جانب سےمؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے عزیزوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ پولیس افسران کو مبینہ مغویوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے ایس ایچ او سرگودھا روڈ فیصل آباد، ایس ایچ او بھلوال اور ایس ایچ او بدیانہ ضلع سیالکوٹ کومبینہ مغویوں کو بازیاب کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس غلام سرور نہنگ نے واضح کیا کہ مبینہ مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس فوری کارروائی کرے اور انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے۔ہائیکورٹ نے پولیس کو ہدایت کی کہ مبینہ مغویوں کی بازیابی کے لیے تمام قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور آئندہ سماعت پر پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔