ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال  کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورکشمیر میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران سندھ،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 17اور 18 اگست کے روز موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، کوہ سلیمان، ہرنائی، سبی،مستونگ،خاران، جھل مگسی ،کوہلو، نصیر آباد ، جعفر آباد، ژوب، بولان، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ، آوران ،مکران ، گودار، دادو، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی ، بر ساتی ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اسکے علاوہ شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ 

اتوار  کے روز موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاح چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان،کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد،جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور،لاہور،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، تونسہ،حافظ آباد، منڈی بہاولدین ، بھکر، ملتان ، لیہ ، ڈی جی خان،راجن پور،رحیم یار خان ،سرگودھا، خوشاب، نور پور تھل، بہاولپور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد،جھل مگسی، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ،قلات ، آواران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ ،مستونگ،گودار، سبی اورشیرانی میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ سندھ کےمختلف علاقوں سکھر،گھوٹکی،شکارپور،کشمور،خیر پور، نوشہرو فیروز،دادو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ ،جیکب آباد، کراچی، حیدر آباد، جامشورو، ٹھٹھہ ،بدین، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اورسانگھڑمیں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔